منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف میں بڑی پیشرفت،پاکستان فالو اپ فہرست میں شامل ہو گیا

datetime 6  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) ایف اے ٹی ایف میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ پاکستان فالو اپ فہرست میں شامل ہو گیا۔چالیس میں سے اکتیس سفارشات پر عمل سے کمپلینٹ ریٹنگ حاصل کر لی۔قومی موقر روزنامے نائٹی ٹوکے مطابق پاکستان کے موجودہ ایکشن پلان پر ایف اے ٹی ایف میں متوازی جانچ پڑتال کر لی گئی۔ پاکستان انسداد

منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیررفنانسنگ کیلئے عالمی معیار پر پورا اترا۔ پاکستان کو جون میں آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب فیٹف نے پاکستانی اقدامات اور عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستانی عملدرآمد رپورٹ میں واضح پیش رفت تسلیم کرلی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق فیٹف ایشیاء پیسفک گروپ میوچوئل ایوالویشن رپورٹ جاری کی ہے، پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا ہے،سفارشات پر عملدرآمد پاکستان کی فیٹف معاملات پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گرد فنانسنگ روکنے کیلئے عالمی معیار پر پورا اترا ہے، پاکستان نے 21 سفارشات پر نہایت قلیل وقت بے مثال اور غیر معمولی انداز میں عملدرآمد کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 2019ء میں اسی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے 14 وفاقی اور تین صوبائی قوانین میں ترامیم کیں، ان قوانین سے نہ صرف نظام مضبوط ہوا بلکہ استحکام بھی سامنے آیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے تکنیکی عملدرآمد رپورٹ اکتوبر 2020ء میں فیٹف کو جمع کرائی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستان

کی کوششوں کو سراہا، پاکستان نے اے پی جی گروپ میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ جمع کرائی ہے۔وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 شرائط پر عملدرآمد مکمل کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فیٹف کی ان شرائط پتر ایشیا پیسفک گروپ کی شرائط سے الگ عملدرآمد کیا

جا رہا ہے،پاکستان کی طرف سے دو سال میں 20 شرائط پر عملدرآمد فیٹف کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں،دو سال میں 14 وفاقی اور 3 صوبائی قوانین پر قانون سازی ہوئی اور قواعد و ضوابط کا اطلاق کیا گیا،یہ سب کچھ 20 سے زائد وفاقی وزارتوں اور اداروں کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…