سکھر (این این آئی)سکھر میں نوجوان نے برگر نہ دینے پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی وڈیووائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں نوجوان سمیر جتوئی رات 3 بجے برگر خریدنے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ کاؤنٹر بند ہوچکا ہے جس پر نوجوان نے کاؤنٹر پر کھڑے ملازم کو تھپڑ
مارے۔اس دوران نوجوان سی سی ٹی وی کیمرے سے بھی نا گھبرایا بلکہ تشدد سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف اشارے بھی کرتارہا۔ملازم نے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو نوجوان نے کاؤنٹر پر چڑھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ملازم پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کرنے سے گریز کیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے کسی نے رابطہ کیا نہ شکایت درج کرائی ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے واقعے کا علم ہوا ہے اور اپنے طور پر انکوائری شروع کی ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے شہید جوان کو سرگودھا کے نواح میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا جس کو پولیس کے دستے نے سلامی دی اور افسران نے قبر پر پھول چڑھائے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں وزیدی کا نوجوان اشتیاق احمد پولیس میں ملازم اور ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات تھا جہاں ساتھی اہلکار بشیر احمد کے ساتھ شمس آباد ڈیوٹی پر تھا کہ روکنے کے اشارہ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس میں دونوں ڈیوٹی اہلکار جام شہادت نوش کر کے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر کے پولیس اسکوارڈ کے ساتھ میتیں ان کیآبائی علاقوں میں پہنچائی گئیں۔
جن میں سرگودھا کے شہید اشتیاق احمد کی میت کو اس کے آبائی گاؤں وزیدی بھیرہ میں دوبارہ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں پولیس کے چوق وچوبند دستے نے شہید کو قومی پرچم کے ساتھ سلامی دی اور ڈی ایس پی نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور پسمند گان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید کے لئے دعائے مغفرت کی۔



















































