جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں

datetime 6  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کہاہے کہ بجلی کے جب دام بڑھتے ہیں تو چوری بھی بڑھ جاتی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں،شاید اکتوبر میں کچھ پیسے بڑھانے پڑ جائیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہے گردشی قرضوں میں اضافہ

نہ ہواو ر اس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہمسائیہ ملک سے کم ہے ، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا تو ہمیں بھی قیمتوں پر نظر ثانی کر نا پڑیگی ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17فیصدہے، مہنگائی کم کر نے کیلئے اس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے جب دام بڑھتے ہیں تو چوری بھی بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں تاہم شاید اکتوبر میں کچھ پیسے بڑھانے پڑ جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا ملک کے مفاد نہیں ۔دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ اپوز یشن یاد رکھے اسمبلیاں ٹو ٹیں گی نہ عمران خان استعفیٰ دینگے، کپتان نے ملک کو مشکل حالا ت سے نکا ل لیا ہے اب ملک لو ٹنے والوں کے مشکل دن شروع ہو چکے، اپوز یشن گذ شتہ ا ڑھا ئی سا لو ں میں ہر رو ز اسمبلیاں ٹو ٹنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ا ڑھا ئی سا لو ں میں عوام کی حقیقی خد مت کرکے اپوز یشن کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے زندہ در گور کردیا ہے ملک کو تر قی کر تا دیکھ کر اپوز یشن جماعتیں بو کھلاہٹ کا شکا رہو چکی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ

آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب کی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن بجٹ ثابت ہوگا یہ بجٹ عوام دوست ، متوازن اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس سے عوام بڑی خوشگوار تبدیلیاں محسوس کریں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف مصنوعی معیشت کی بجائے حقیقی طور پر معیشت کو مضبوط کررہی ہے۔پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو کسی این آر او کی خواہش مند اپوز یشن سے کو ئی خطرہ نہیں ان شا ء اللہ حکومت اپنی آ ئینی اور قانونی مد ت پوری کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…