اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خاتون کی ٹانگیں چھت سے باندھ کرتشدد کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو کے مطابق خاتون کی ٹانگیں چھت سے باندھ کر2 نوجوانوں کی تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو نےسوشل میڈیا تہلکہ مچا دیا ہے ،سوشل میڈیا صارفین کی دونوں
نوجوانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں 2 افراد ایک خاتون کو نہایت بے درد ی سے تشددکا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ بربریت یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک نوجوان کیمرے میں پوز بھی بناتا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ اس کی ٹانگوں کا بند کر چھت کے پنکھے سے لٹکایا گیا ہے ،وہاں موجود شخص چھڑی ہاتھے میں تھامے ہوئے عورت سے کچھ پوچھ رہا اور ساتھ ساتھ اس پر تشدد بھی کر رہا ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسلسل رو رہی ہے اور معافی مانگتی جارہے لیکن اس شخص ذرا برابر بھی اثر نہیں ہو رہا ۔ وہاں پر موجود دوسر شخص ویڈیو بنانے میں مصروف ہے ۔ اس ویڈیو کے حوالے سے ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کہ خاتون پر وہاں کتنی دیر تشدد کیا جاتا رہا ہے اب یہ سیکیورٹی اداروں پر منحصر ہے کہ وہ اس ویڈیو کو ٹریک کریں اور اس واقعہ میں ملوث ظالم افراد کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعہ میں ملوث افراد کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں افراد کے چہروں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے ۔



















































