شنکیاری(این این آئی)تناول کے علاقے لساں نواب روڈ پر مسافروں سے بھری گاڑی گوجرہ پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کئی فٹ کی بلندی سے دریائے سرن کے کنارے جاگری،حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔جاں بحق افراد کا تعلق
ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز مسافروں سے بھرا کیری ڈبہ Gtc7774 گوجرہ پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کئی فٹ کی بلندی سے دریائے سرن کے کنارے جاگرا جس میں ایک ھی خاندان کے افراد سوار تھے۔حادثے میں پانچ افراد موقع پر جبکہ تین شدید زخمی امدادی کاروائی کے دوران دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس ریسکیو اھلکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو پھلڑہ ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا ھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور۔وزیرمحمد ولد دوست محمد سکنہ ترمنگ۔محمد ایاز ولد علی بہادر۔ایک سالہ ایان علی ولد سرفراز۔ایک ماہ کی ارم دختر سرفراز۔محمد پرویز ولد غلام جیلانی۔مسما فریدہ زوجہ محمد ایاز۔مسماۃ شاہین زوجہ سرفراز اور مسما نگینہ زوجہ محمد اسد شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں ہونے والوں میں۔محمد امجد۔شہناز بی بی۔انائیہ بی بی۔ارسلان۔محمد علی اور محمدنواز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ اور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا تاھم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔



















































