منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

مشتعل افراد کا کراچی بحریہ ٹائون پر حملہ ، پلازے لوٹ لیے ، قیمتی اشیاء جلا دیں متاثرین نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کر دی

datetime 6  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مشتعل افراد کراچی بحریہ ٹائون میں پلازہ لوٹ کر لے گئے ، متعدد عمارتوں سمیت گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بحریہ ٹائون کے متاثرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر ایک ساتھ تیس ہزار کے

قریب لوگوں نے دھاوا بولا ، پورا پلازہ لوٹ لیا جبکہ متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی ۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ یہاں پر فیملیز رہ رہی ہیں ، پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے کہاں ہیں ۔ بحریہ ٹائون کے رہائشی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے پورا پلازہ لوٹ لیا جبکہ متعدد عمارتوں کا آگ بھی لگا ئی ۔متاثرین نے وزیراعظم عمران خان ، چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی ہے کہ ہم پر حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ہمیں انصاف چاہیے ۔قبل ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد کے ایک گروہ نے بحریہ ٹائون کراچی پر دھاوا بول دیا، جائے وقوعہ سے جاری ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد قیمتی املاک نذر آتش کر رہے ہیں ، کئی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بحریہ ٹائون کراچی میں مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد کے ایک گروہ نے بحریہ ٹائون کراچی پر دھاوا بول دیا، جائے وقوعہ سے جاری ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد قیمتی املاک نذر آتش کر رہے ہیں ، کئی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی ہے ،سینئر صحافی محمد مالک نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کی ہیں ، انہوں نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…