منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے 60 پاکستانی لاہورائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرائے بغیرفرار

datetime 6  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سعودی عرب سے 135 مسافر لاہورپہنچے ،اِن میں 90 افراد سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے تھے۔60 ڈی پورٹیز کے پاس کوئی سامان نہیں تھا ، وہ کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر بھاگ گئے، باقی مسافروں میں سے پانچ افراد کے کوررونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔ٹرمینل منیجر عامر ملک کے مطابق ڈی پورٹیزکا

کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا جاتا، 60 ڈی پورٹیز بھاگے نہیں بلکہ ٹیسٹ کرائے بغیر چلے گئے۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 726 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار 140 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 47 ہزار 764 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 8 لاکھ 63 ہزار 111 مریض اب تک اس بیماری سے

شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 599 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کْل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 192 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 290 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 72 ہو چکی ہے،

اس سے کْل اموات 5 ہزار 116 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 321 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 144 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 700 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے

آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 765 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 729 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 289 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 493 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 554 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 633 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…