منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

میں مسلمان تو نہیں ہوں لیکن پھر بھی کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی اداکارہ سنیتا مارشل کے بیان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

datetime 6  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی )معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں پھر بھی میں نے کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کی ثقافت کے مطابق لباس پہنوں۔ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور تہذیب یافتہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔اداکارہ کرسچن

مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک مسلم اداکارحسن احمد سے شادی کی ۔ اور شادی کو 12 سال گزرنے کے بعد بھی ان کا شمار شوبز کی خوشگوار جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ایک انٹر ویو کے دوران سنیتا مارشل نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر فالوورز کی دوڑ اور پاکستانی کلچر کے بارے میں بات کی۔ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ آج کل ہمارے یہاں ایک ریس لگی ہوئی ہے کہ کس اداکار کے انسٹاگرام پر فالوورز کتنے زیادہ ہیں اور اس ریس نے بہت سے لوگوں کومتاثر کر رکھا ہے۔ اس انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کے چکر میں اکثر اپنی حدود سے تجاوز کر جاتے ہیں۔جب کہ اصل زندگی میں وہ ایسے بالکل نہیں ہوتے جیسا وہ سوشل میڈیا پر دکھاتے ہیں۔انٹرویو کے دوران سنیتا مارشل نے کہا ہم پاکستان میں رہتے ہیں جو ایک مسلم ملک ہے، اگرچہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن مجھے پاکستان کی ثقافت اور کلچر کے بارے میں معلوم ہے اس لیئے مجھے اس طرح کا لباس پہننا بالکل

بھی پسند نہیں جو پاکستانی کلچر کے مطابق نہ ہو۔ مجھے ایسا لباس پہننا بالکل پسند نہیں جس میں آپ کا جسم نظر آرہا ہو۔سنیتا مارشل نے شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے نامناسب مطالبات) پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ اس قسم کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا کیونکہ میں شروع سے کسی سے زیادہ بات نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی فضول حرکت کرتی ہوں اس لیئے میرے رویے سے سامنے والے کو اندازہ ہوجاتا تھا کہ یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ میرے ساتھ کبھی اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…