بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے،مستقبل میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے متنبہ کیا ہے کہ پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے، ابھی سے صوبے کہنے لگے ہیں ہمارا پانی چوری ہوگیا، آگے جاکر پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔ماحولیات کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا اسّی فیصد پانی گلیشیئر سے آتا ہے، گلیشیئر گلوبل وارمنگ

سے متاثر ہورہے ہیں، پاکستان، بھارت سمیت کئی ملک اس سے متاثر ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے ابھی سے اقدامات کرنے ہوں گے، ایک ارب درخت لگا چکے، 9 ارب مزید لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو مل کر ماحولیات کے تحفظ کی جنگ جیتنا ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اساتذہ پر شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے بڑی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کی تمام تقریبات اور پروگرامات میں قومی زبان اردو کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیے جائیں۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں ہدیات جاری کی گئی ہیں کہ وزیراعظم جن بھی تقریبات یا پراگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے اس سلسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں اور افراد کو وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے درکار اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احکامات دیے ہیں کہ ان کے لیے مرتب اور منعقد کیے جانے والے تمام پروگرام، تقاریب، کانفرنس اور ایونٹ آج کے بعد قومی زبان اردو میں مرتب کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی زبان ہمارا فخر ہے اور جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان

استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟۔شہباز گل نے کہا کہ وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام و تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی، عوام کی توہین مت کریں اور وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام

یا تقاریر نشر ہوں، تو وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم اس سے قبل سرکاری اداروں سمیت دیگر اہم امور کی انجام دہی کیلئے اردو کے بطور سرکاری زبان استعمال پر زور دیتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے اردو کو بطور سرکاری زبان رائج

کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آرٹیکل 251 فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کا اطلاق ہم سب پر فرض ہے،چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فیصلہ بھی اردو میں پڑھ کر سنایا تھا۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کی قومی زبان اردو کو سرکاری زبان بنانے کے احکامات مئی 2014 میں جاری کیے تھے جن پر ایک سال بعد عملدرآمد شروع کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…