منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

کورونا نے ایک اور بالی ووڈ اداکارہ کی جان لے لی

datetime 5  جون‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس نے بالی ووڈ فلم ‘ڈریم گرل’ کی اداکارہ رنکو سنگھ کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ کا گزشتہ ماہ 25 مئی کو

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اْنہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔گھر میں قرنطینہ کے دوران اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اْنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اْنہیں وارڈ میں رکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے وارڈ میں اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت مزید بگڑنے لگی جس کے بعد اْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا۔اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت مزید خراب ہوتی گئی جس کے بعد وہ  انتہائی نگہداشت وارڈ میں دوران علاج چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ دمہ کی بھی مریض تھیں جبکہ اْن کی کزن کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے 7 مئی کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی اور دوسری ڈوز لگوانے سے پہلے ہی اْنہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…