جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہر وقت پریشان رہنے والوں کیلئے نہایت زبردست عمل صبح و شام قرآن مجید کی ان چھوٹی سورتوں کی تلاوت کر لیں

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عبداللہ بن عبید نےکہا اللہ کے رسول اپنی حفاظت کے لیے میں صبح اور شام کے معاملے میں کیا پڑھوں تو نبی اکرم ۖ فرماتے ہیں ہر صبح اور شام تین تین مرتبہ تم سورة اخلاص پڑھو پھر تین مرتبہ سورة فلک پڑھیں پھر فرمایا تین مرتبہ سورة الناس پڑھومطلب تینوں سورة ایک ساتھ پڑھیں ہر وقت پریشانی والی چیز سے اللہ پاک محفوظ

رکھے گا صحابی فرما رہے ہیں کہ اللہ کے رسول ۖ نے فرما اگر کوئی پریشانی مصیبت آجائے تو صبح شام تین تین مرتبہ سورة اخلاص سورة فلک اور سورة الناس کو تین تین بار پڑھا کرویہ تمہارے لیے کافی ہو جائے گا مصیبتوں کے لیے پریشانیوں کے لیے ۔ہم جیسا عام آدمی بڑا کم ظر ف ہوتا ہے اگر کسی مصیبت میں پھنس جائے تو اللہ تعالیٰ کو پکارتا ہے اور اس کی بارگاہ میں گڑ گڑاتا ہے اور اگر اسے عیش و طرب کے لمحات میسر آجائیں تو وہ رب کائنات کو بھول کر اپنی خواہشات میں محو ہوجاتا ہے۔ حالانکہ ہر آدمی کو اس حقیقت کا یقین ہونا چاہیے کہ مصیبتوں کو دور کرنے والا بھی اللہ تعالیٰ ہےاو رمسرت کے لمحات عطا فرمانے والا اور انہیں تا دیر برقرار رکھنے والا بھی اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ یعنی انسان کو ہر حال میں اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ میں رب کریم کا محتاج ہوں اور ایک لمحے کے لیے بھی ا س سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔” جب آدم علیہ السلام نے لغزش کا ارتکاب کیا تو عرض کرنے لگے: اے میرے رب میں تجھ سے

حضرت محمد ﷺ کے طفیل درخواست کرتا ہوں کہ مجھے بخش دے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے آدم آپ نے محمد ﷺ کو کیسے پہچانا؟ جبکہ میں نے ابھی انہیں صورت بشری میں پیدا بھی نہیں کیا۔ کہنے لگے: اے میرے رب ! اس لیے کہ جب تو نے مجھے اپنے دست قدرت سے پیدا کیا اور میرے اندر اپنی پیدا کی ہوئی روح پھونکی تو میں نے سر اوپر اٹھایا،

کیا دیکھتا ہوں کہ عر ش کے ایک پائے پر لکھا ہوا ہے “لا اِلہٰ الا اللہ محمد رسول اللہ” تو میں نے جان لیا کہ تو نے اپنے نام کے ساتھ ملا کر اسی ہستی کا نام لکھا ہے ، جو تجھے سب مخلوق سے زیادہ محبوب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آدم ! تم نے سچ کہا ، بے شک وہ مجھے تمام مخلوق سے زیادہ محبوب ہیں اور جب تم نے مجھ سے ان کے وسیلے سے سوال کیا تو میں نے تمہیں بخش دیا اور اگر محمدمصطفیٰ ﷺ نہ ہوتے تو میں تمہیں پیدا ہی نہ کرتا۔‘‘ اس حدیث کو امام بیہقی نے “دلائل النبوۃ ” میں بحوالہ عبدالرحمن بن زید بن اسلم سے روایت کیا ہے۔ امام طبرانی نے بھی اس حدیث کو “معجم اوسط” میں اور حاکم نے “مستدرک ” میں روایت کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…