بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

”مولانا صاحب آپ شریف آدمی ہیں آپ بھی سیاست کرتے ہیں” فضل الرحمن نے اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کا زور دار جواب دیدیا

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر (آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں لفظ سیاست کا مفہوم غلط بتایا گیا ہے، دراصل خالق اور مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہے، سیاست کے منصب پر عالم کے بیٹھنے کی اجازت کیوں نہیں؟۔بھکر میں کارکنان سے

خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے ”مولانا صاحب آپ شریف آدمی ہیں آپ بھی سیاست کرتے ہیں”، حالانکہ خالق اور مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہے، امن اور خوشحال معیشت کے لیے انبیا کرام نے جو کام کیا وہ سیاست ہے، جے یو آئی (ف) نے اس مفہوم کو غلط ثابت کیا ہے، علماء انبیا کے وارث ہیں اور انبیاء کی میراث علم ہے روپیہ پیسہ نہیں، سیاست کے منصب پر عالم کے بیٹھنے کی اجازت کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاست میں ہے، جے یو آئی ف آج سو سال گزرنے کے بعد بھی پورے جوبن پر ہے، ہمارے ہاں سیاست کا لفظ اور اْس کا مفہوم غلط بتایا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے،کوروناکی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اترا رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ کورونا کے باعث بھارت اور بنگلا دیش سے گارمنٹس کے آرڈر یہاں آئے اور برآمدات بڑھ گئیں جسے یہ اپنی پالیسی بتا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا4جولائی کو سوات،29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا،پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے ہم پوری مسلم لیگ ن کو ایک سیاسی جماعت تصور کرتے ہیں،جو بھی نمائندہ آئے وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…