ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

داسو ڈیم منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں داسو ڈیم منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا جبکہ داسو ڈیم منصوبے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پی اے سی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سیکریٹری آبی وسائل معاملہ کی مکمل تفصیلات لے کر آئیں۔ جمعرات کو رانا تنویر کی

زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں آڈیٹر جنرل نے بتایاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے 12 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا،سال 2019-20 کے دوران کورونا سے نمٹنے کیلئے 354 ارب روپے جاری کیے گئے،آڈیٹر جنرل نے 354 ارب روپے کا آڈٹ کیا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے بتایاکہ رپورٹ کے مندرجات سے فی الحال آگاہ نہیں کر سکتا،پی اے سی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکائونٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ وزارت خزانہ نے کورونا فنڈز آڈٹ رپورٹ دبا کر رکھی ہوئی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ وفاقی سیکرٹریز اور اعلی افسران اپنے سے پہلے والے افسروں کی کرپشن کا دفاع کیوں کرتے ہیں،کرپشن ختم کرنا سرکاری افسران کی ڈیوٹی ہے۔انہوںنے کہاکہ سرکاری افسران کے پیٹی بھائی ہی اس میں ملوث ہوتے ہیں،پردہ ڈالنے کی بجائے کرپٹ افسران کو بے نقاب کیا جائے،ایک ارب روپے کا گھپلا کرکے افسر کو ریٹائر کردیا جاتا ہے۔ چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ یہ سب تماشا ہے،کرپٹ افسران سے پیسہ وصول ہونا چاہئے۔واپڈا کالونی تھور میں اربوں روپے کے نقصان پر سیکرٹری آبی وسائل کو انکوائری کی ہدایت کی گئی چیئر مین نے کہاکہ انکوائری ایک ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پی اے سی کو بھجوائی جائے۔نور عالم نے کہاکہ انکوائری

کا فائدہ نہیں کیس نیب کے حوالے کیا جائے۔ اجلاس کے دوران تھور نالہ کے قریب وادی تھور میں واپڈا کالونی کی تعمیر کا معاملہ بھی بحث آیا ۔ آڈٹ حکام کے مطابق واپڈا نے ڈی بی سی کنسلٹنٹس سے واپڈا کالونی کا ڈیزائن تیار کروایا۔ آڈٹ حکام کے مطابق ناقص ڈیزائن کے باعث 2015 کے سیلاب میں کالونی کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے

مطابق کالونی پانچ ارب اکسٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی،نقصان کی ذمہ داری کنسلٹنٹ پر عائد ہوتی ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق واپڈا نے نقصانات کی مد میں کنسلٹنٹ سے صرف گیارہ کروڑ اسی لاکھ روپے وصول کیے۔ اجلا س کے دور ان داسو ڈیم منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔ آڈٹ حکام کے

مطابق داسو ڈیم کیلئے اراضی کا حصول تاحال مکمل نہیں ہوا۔ آڈٹ حکام کے مطابق واپڈا نے کنٹریکٹرز کو ساڑھے چار ارب روپے کا موبلائزیشن ایڈوانس ادا کیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق کام ابھی تک شروع نہیں ہوا موبلائزیشن ایڈوانس پانچ سال قبل ہی جاری کر دیا۔ سیکرٹری آبی وسائل کے مطابق کنٹریکٹرز کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ سید

نوید قمر نے کہاکہ آپ نے ڈیم کیلئے زمین خریدی ہی نہیں تو کنٹریکٹر کام کیسے شروع کرتے۔ سیکرٹری آبی وسائل نے بتایاکہ علاقہ میں اراضی کا حصول آسان نہیں ہے۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ داسو ڈیم منصوبے میں ٹھیکے دار کو غیر ضروری فایدہ دیا گیا،موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں ساڑھے چار ارب روپے ٹھیکے دار کو ادا کیے

گئے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمیں بھی سیاست چھوڑ کر ٹھیکے داری شروع کر دینی چاہیے،اس معاملے کو نیب یا ایف آئی اے کو بھیج دیتے ہیں۔ حان ربانی کھر نے کہاکہ زمین کی خریداری کے بغیر کیسے ایڈوانس دیا گیا۔ ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ ایڈوانس موبلائزیشن رشوت اور کمیشن ہے جس نے یہ کیا اسے ہتھکڑی لگوائیں۔ اجلاس

کے دور ان داسو ڈیم منصوبے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پی اے سی نے اظہار تشویش کیا اور کہاکہ سیکریٹری آبی وسائل معاملہ کی مکمل تفصیلات لے کر آئیں۔ نور عالم نے کہاکہ چیئرمین صاحب بھاشا ڈیم منصوبے کی بھی تفصیلات منگوا لیں۔ رانا تنویر حسین ے کہاکہ مہمند ڈیم منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی اور عبدالرزاق دائود کی کمپنی کو دیا گیا ہے،ہم 280 ارب روپے میں ٹھیکہ دے رہے تھے انہوں نے عبدالرزاق دائود کو 324 ارب روپے میں دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…