اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مرحوم اداکار قاضی واجد کوبھی کورونا ویکسین لگا دی

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں کورونا ویکسین کی آگاہی مہم کیلئے بینرز لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان بینرز پر مختلف مشہور شخصیات جو حیات ہیں ان کی تصاویر لگائی گئی ہیں لیکن جوہر ٹائون میں بعض بینرز ایسے بھی ہیں جن پر مرحوم اداکار

قاضی واجد کی تصویر لگائی گئی ہے۔سپورٹس اینکر حافظ محمد عمران نے لاہور کی انتظامیہ کی اس نا اہلی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے قاضی واجد مرحوم کی تصویر والے بینر کے پاس کھڑے ہو کر ایک ویڈیو بنائی اور انتظامیہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔حافظ عمران نے کہا آگاہی مہم میں صرف زندہ لوگوں کی تصاویر لگائی جاتی ہیں لیکن یہ تکلیف دہ بات ہے کہ انتظامیہ نے قاضی واجد مرحوم کی تصویر لگادی ہے۔انہوں نے انتظامیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتنی بڑی تبدیلی لائے ہیں کہ انہوں نے جنت الفردوس میں بھی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔یاد رہے کہ اداکار قاضی واجد کا فروری 2018 میں انتقال ہوگیا تھا۔دوسری جانب کوروناوبا کے باعث مزید 92 افراد جاں بحق اور2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523

کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13367920 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 028 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 926,695 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار

کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488 ، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، اسلام آباد میں 81 ہزار 446، بلوچستان میں 25 ہزار 370 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 افراد میں

کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد53 ہزار 099 ہے، 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 92 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 022 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 889 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 852,574 ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…