لاہور (آن لائن)اینٹوں پر کھڑی سرکاری گاڑی لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری پٹرول پی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی کی مد میں سرکاری سطح پر روزانہ 150 لیٹر پٹرول پھونکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ گاڑی اے ڈی جی کے زیر استعمال تھی اور سرکاری ریکارڈ میں مذکورہ گاڑی کے نام سے پٹرول جاری کیا جاتا رہا ہے۔ یہ بھی
بتایا گیا ہے کہ گاڑی محمد یاسین کے نام پر الاٹ ہوئی جبکہ اے ڈی جی محمد یاسین کا کہنا ہے کہ گاڑی ان کے نام پر ضروری الاٹ ہوئی ہے جبکہ چار ماہ سے خراب پڑی ہے اور ٹائر نہ ہونے کی وجہ سے اس گاڑی کو اینٹوں پر کھڑا کیا گیا ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ گاڑی سرکاری کو واپس کر چکے ہیں اور پٹرول بھی بند کروا چکے ہیں۔