اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن تعطل کا شکار ، پولیس کے بلند وبانگ دعوئوں کے باوجود تاحال مغویوں کو چھڑایا نہ جا سکا

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی) شکارپور میں ڈاکوں کے خلاف جاری آپریشن تعطل کا شکار ہوگیا ہے، پولیس کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود تاحال تین مغوی ڈاکوں کے چنگل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوں کے خلاف گرینڈ آپریشن پانچویں روز بھی تعطل کا شکار ہے، گیارہ روز قبل مغویوں کی

بازیابی کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تھا، اس دوران تین پولیس اہلکار شہید اور چھ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔آپریشن کے تعطل پر ایس ایس پی شکارپور تنویر احمد تنیو کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نتیجہ خیز آپریشن ہوگا، جس کے لئے کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔تنویر احمد تنیو کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے ڈرون کیمرہ اور جدید مشینری کی بھی مدد لی جائے گی۔اعلی پولیس افسران کے دعوں کے باوجود تین مغوی تاحال ڈاکوں کے چنگل میں ہیں، پولیس آپریشن میں کراچی سے بھیجے گئے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے تھے۔پولیس کا دعوی ہے کہ آپریشن کے دوران ڈاکووں کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے جب کہ بارہ مغویوں میں سے نو کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔پولیس کا دعوی ہے کہ جب تک کچے کے علاقے کو ڈاکووں سے پاک و صاف نہیں کردیا جاتا اس وقت تک پولیس آپریشن جاری رہے گا۔ شکارپور میں ڈاکوں کے خلاف جاری آپریشن تعطل کا شکار ہوگیا ہے، پولیس کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود تاحال تین مغوی ڈاکوں کے چنگل میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوں کے خلاف گرینڈ آپریشن پانچویں روز بھی تعطل کا شکار ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…