جنت مرزا کی بات ”پکی ”ہوگئی

2  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اْن کی ٹک ٹاکر عْمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عْمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعدٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد

جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے کسی کی کال آئی اور اْنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا۔جنت مرزا نے کہا کہ ‘اْنہوں نے مجھ سے کہا جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟ تو میں نے کہا نہیں، پھر اْنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ‘میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی۔اْنہوں نے کہا کہ ‘الحمداللّہ! عْمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔جنت مرزا نے کہا کہ ‘جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عْمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا سے منگنی کی خبروں پر اْن کے قریبی دوست عْمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔عْمر بٹ نے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردشاپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا تھا کہ ‘عْمر بٹ اور جنت مرزا نے منگنی کرلی’۔عْمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔’اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عْمر بٹ کی خبروں کی تردید کرچکی ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے بھی اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے دوست عمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘جب بھی منگنی یا بات پکّی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاؤں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے’۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ جنت مرزا نے اپنی قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ منگنی کرلی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…