منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل کے سابق وزیرنے اسلام آبادکے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کو حماس کا کمپلیکس قرار دیدیا پاکستان کا شدید ردعمل

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اسرائیلی سیاستدان نفتالی بینت کی جانب سے دارالحکومت اسلام کے معروف ہسپتال کو فلسطینی علاقے غزہ کی عمارت کے طور پر پیش کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے مذکورہ عمل کو ’گمراہ کن‘ قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر نفتالی بینت نے گزشتہ ماہ 20 مئی کو ایک مختصر

ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے اسلام آباد کے ’شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘ کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا تھا۔نفتالی بینت نے بیلا حدید اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت کرنے کے جواب میں ٹوئٹر پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں پاکستانی ہسپتال کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا تھا۔ نفتالی بینت نے ویڈیو میں عمارت کا نام بھی ’شفا ہسپتال‘ لیا تھا تاہم انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ عمارت غزہ میں حماس کا مسکن ہے اور اسی عمارت سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ان کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کرنے کے فوری بعد ہی پاکستانیوں سمیت دیگر افراد نے بھی ان کی ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے انہیں مینشن کرکے بتایا تھا کہ وہ غلط بیانی کر رہے ہیں، وہ پاکستانی عمارت کو غزہ کی بلڈنگ کے طور پر دکھا رہے ہیں۔اسرائیلی سیاستدان کی ویڈیو کے بعد صحافی وسیم عباسی سمیت دیگر افراد نے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جس عمارت کو غزہ کا ہیڈکوارٹر

قرار دے رہے ہیں وہ اسلام آباد کا ہسپتال ہے۔لوگوں کی جانب سے حقائق بیان کرنے کے باوجود تاحال انہوں نے ویڈیو نہیں ہٹائی اور نہ ہی غلط بیانی پر معافی مانگی ہے۔اسرائیلی سیاستدان کی ہٹ دھرمی پر پاکستان نے شدید اعتراض کرتے ہوئے ان کی جانب سے شفا ہسپتال کو غزہ کی عمارت قرار دینے پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔وزارت خارجہ کے

ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اسرائیلی سیاستدان کی جانب سے حقائق کو بدلنے پر اعتراض کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔زاہد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سیاستدان کی ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے لاشعوری طور پر پاکستانی ہسپتال کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا مگر اس سے پاکستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے، کیوں کہ پاکستانی عمارت

کو غلط انداز میں دکھایا گیا۔زاہد چوہدری کے علاوہ مشرق وسطیٰ سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی مشیر مولانا طاہر اشرفی نے بھی پاکستانی ہسپتال کو غزہ کی عمارت دکھائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور مذکورہ عمل کو اسرائیل کی جانب سے دنیا کو ’گمراہ‘ کرنے کی کوشش قرار دیا۔طاہر اشرفی نے اسرائیلی سیاستدان کی جانب سے پاکستانی عمارت

کو دکھانے جانے کے عمل کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ سب اس لیے کر رہا، کیوں کہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان اسی سلسلے کو برقرار رکھے گا۔ادھر شفا ہسپتال کے ترجمان نے بھی اسرائیلی سیاستدان کی غلطی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ویڈیو کو ہٹایا جائے۔ہسپتال

کے ترجمان کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شفا ہسپتال کو غزہ کی عمارت کے طور پر دکھایا جا رہا ہے، جب کہ شفا ہسپتال پاکستان میں گزشتہ 28 سال سے صحت کی خدمات فراہم کر رہا ہے اور اس کا اعتراف امریکی جوائنٹ کمیشن بھی کر چکا ہے، اس لیے غلط معلومات پر مبنی ویڈیو کو ہٹایا جائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…