منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملازمت کرنیوالی خواتین اور 15 سے18 سالہ بچوں کیلئے اوقات کار مقرر

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )خواتین کو شام 8 بجے کے بعد ملازمت کے لئے حکومت سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی جبکہ خواتین ، 15 سے18 سالہ بچوں کے لئے صبح 9 سے شام 8 بجے کے علاوہ ملازمت پر پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق خواتین کو شام 8 بجے کے بعد ملازمت کے لئے

حکومت سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی جبکہ خواتین ، 15 سے18 سالہ بچوں کے لئے صبح 9 سے شام 8 بجے کے علاوہ ملازمت پر پابندی ہوگی،ملازمین کے لئے مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانا مالک کی ذمہ داری ہوگی،دکانوں سمیت مختلف اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن فیس بھی مکمل ختم کردی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین کے لئے علیحدہ سے واش روم کی سہولت کی ذمہ داری مالک پر ہوگی،مالک کی ملکیتی بس،ٹرک، گاڑی فروخت کر کے تنخواہیں ادا کرنیکاقانون منظور کیا گیا،20نکاتی تجاویز منظور کی گئی، حتمی منظوری اسمبلی اجلاس میں بحث کے بعد لی جائے گی۔دکان، سکول، اکیڈمی، انسٹی ٹیوٹ، ہیلتھ کیئر فسیلیٹی اور پیٹرول پمپ سمیت مختلف اسٹیبلشمنٹس پر کام کرنے والے افراد اس زمرے میں آتے ہیں،جن کے لئے نئی قانون سازی منظور کی گئی ہے۔واضح رہے کہ لانڈری اور ڈرائی کلیننگ شاپس ہفتے والے دن صبح 8 سے شام 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں دھوبی ہفتے کو بھی کام کرسکیں گے، ڈرائی کلینرز کو کام کی اجازت دینے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…