مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان

31  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی دو مشکلات مہنگائی اور بیروزگاری ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے۔اتوار کو عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم اپنے لوگوں کا خیال نہ رکھ سکے وہ مہذب نہیں۔ انہوں

نے کہا کہ جتنی پیداوار بڑھے گی اتنی مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی پیدوار 10 فیصد ہی بڑھا دیں تو آٹے کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم باہر سے لینی پڑی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ باہر گندم مہنگی ہو تو یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک میں گندم سستی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جون 20 سے لے کر مئی 21 تک تیل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے تو ہر چیز مہنگی ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 11.88 فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں گھی کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا لیکن ہم نے صرف 27 فیصد اضافہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ اتوار کو ٹیلیفون پر عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے سسٹم کے باعث قبضہ گروپ پٹواریوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔وزیراعظم

نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے اور انہوں ںے نیچے سے لے کر اوپر تک لوگ بھرتی کرائے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں ریفارمز ہوں گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو ہمیں پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…