اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار جانے والے پاکستانی نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(این این آئی)بھارتی فوج فورسز نے غلطی سے سرحد پار جانے والے پاکستانی نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے، جہاں بھارتی فورسز آئے روز نہتے اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر

شہید کررہی ہے، وہیں انسانیت اور جمہوریت کا راگ الانپنے والے بھارت میں بھارتی انتہا پسندوں نے حکومتی سرپرستی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔دوسری جانب ایل او سی پر بھی بھارتی فورسز کی ہٹ دھرمیاں اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اب ایک اور واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ظفر وال کے رہائشی نوجوان کے ساتھ پیش آیا، جو 18 مئی کو غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا۔ظفروال کے نواحی گاؤں کا رہائشی سید عاصم رضا 18 مئی سے اپنے گھر سے غائب تھا، اور اس کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانہ ظفروال میں درج کروائی تھی، لیکن چند روز بعد ہی بھارتی میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں عاصم زخمی حالت میں زیر علاج نظر آ رہا، اور بھارتی میڈیا سید عاصم کو دہشت گرد ثابت کرتا رہا۔عاصم کے اہل خانہ کو جب بھارتی میڈیا پر اپنے پیارے کی تصویر نظر آئی تو انہوں نے اعلیٰ حکام تک بات پہنچائی، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی، کیوں کہ بھارتی فورسز کے تشدد کے باعث عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جموں کے ہسپتال میں انتقال کر گیا، اور گزشتہ روز بھارتی سیکورٹی فورسز نے شہید کی لاش پاکستانی رینجرز کے حوالے کردی۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…