منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

گتھی سلجھ گئی حق مہر کی رقم سے متعلق اپنی نوعیت کا پہلا بڑافیصلہ

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہاں تک تاثر کا تعلق ہے مہر کوئی مشروط وعدہ یا ترجیحی نہیں ہو تا بلکہ قطعی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مہر معجل ہو سکتا ہے جو بعد از نکاح دلہن کو دولہے کی جانب سے کسی بھی وقت ادائیگی ہے ۔روزنامہ جنگ میں

طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ پہلا فیصلہ تحریر کر تے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ قرآن و سنت اور قانون کی روشنی میں مہر ٹھوس اشیا کی شکل میں ہی نہیں خدمات کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے ۔ایک شخص تحریم عامر کی شادی 13 جون 2014 کو ہوئی جس میں فریقین کے اتفاق رائے سے مہر پانچ ہزار روپے طے ہوا اس کے علاوہ عراق ، ایران اور شام میں متبرک مقامات کی زیارت اور حج کے لئے اخراجات بھی مہر میں رکھے گئے ۔ آپس میں تنازعات کی وجہ سے ان کے تعلقات قائم نہیں رہ سکے ۔ پانچ ماہ بعد خاتون کو طلاق ہو گئی ۔ جس نے مہر ، مقامات مقدسہ کی زیارت اور حج کی مد میں اخراجات کے عدالت میں 12 لاکھ روپے ، جہیز کی مد میں 229600 روپے اور خرچے کے لئے ماہانہ دس ہزار روپے کا نومبر 2016 میں فیملی کورٹ نے اس مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے دعوی دائر کیا تاہم عدالت نے زیارت کے اخراجات مہر کی مد میں نہ آنے کی بنیاد پر اسے مسترد کردیا اور جہیز کے لئے دعوے کو جزوی طور پر مسترد کردیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…