ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خاتون اول بشریٰ عمران کی خصوصی دلچسپی پر پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)خاتون اول بشریٰ عمران کی خصوصی دلچسپی پر پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا لاہور میں آغاز کیا جائے گا۔ اس ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی

افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق و تدوین ہو گی۔ خاتون اول کے غریب و تعلیم دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت معاشرے کے پسماندہ اور لاچار طبقات کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ قبل ازیں خاتون اول مختلف شہروں میں قائم پناہ گاہوں، لنگر خانوں، دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کی نمایاں بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کو غریب و نادار طلبہ و طالبات، پسماندہ طبقات اور تعلیم دوست افراد کے لئے ہمیشہ کھلا رکھا جائے گا۔ ریسرچ سینٹر کو دارالامان، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پنجاب بھر میں قائم جیل خصوصاً بچوں اور خواتین کی جیلوں کے علاوہ سکول، کالج، یونیورسٹیز اور سرکاری و نجی مذہبی تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جائے گا۔ ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جدید تحقیق کے مسلمہ اداروں جے سٹور اور آکسفورڈ، کیمرج اور ہاورڈ جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کی ای لائبریریز سے منسلک کیا جائے گا اور اس کی صوبہ بھر میں ریموٹ رسائی دی جائے گی تاکہ لوگ گھر بیٹھے اس سے مستفید ہو سکیں۔ ریسرچ سینٹر میں طلباوطالبات کو ملکی و غیر ملکی جامعات میں داخلہ اور سکالر شپ کے لئے راہنمائی فراہم کرنے کے لئے ہائیرایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن راہنمائی مرکز

پورٹل قائم کیا جائے گا جبکہ تمام سنٹرز میں راہنمائی مرکز کاؤنٹرز بھی قائم کئے جا رہے ہیں جس سے لاکھوں طلباو طالبات مستفید ہو سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، جامعہ نعیمیہ، اوقاف ریسرچ سنٹرز کے ساتھ جدید تحقیق کے لئے منسلک کرنے کے لئے ایم او یو کئے جا رہے

ہیں۔ جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اسلامی تعلیمات پر تحقیق کے لئے شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اس سنٹر میں بین المسالک اور بین المذاہب امور کے علاوہ صوفی ازم،اسلامی فلسفہ، روحانیت اور صوفیانہ روایات پر ملکی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر تحقیق کی جائے گی۔ اس سنٹر کے زیراہتمام اسلامک فلسفہ اور صوفی ازم پر بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی لانچ

کیا جائے گا۔ جبکہ رحمت العالمین سکالرشپ کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔ گیارہویں صدی عیسوی میں مراکش کے شاہی خاندان میں آنکھ کھولنے والے معروف صوفی سکالر شیخ ابوالحسن شازلی نے تمام عمر دین اسلام اور تصوف کے نام کی۔ ریسرچ سینٹر کو شیخ ابوالحسن شازلی کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد خطے میں مذہبی رواداری اور علم دوستی کو فروغ دینا ہے۔ خاتون اول کے وژن کے مطابق ریسرچ سینٹرز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…