اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے مجموعی قرضوں کا 32 فیصد، مسلم لیگ ن نے 56فیصد جبکہ پی ٹی آئی نے 3 سالوں میں 21 فیصد لیا،حکومت کا دعویٰ

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مجموعی قرضوں کا 32 فیصد، مسلم لیگ ن نے 56فیصد جبکہ موجودہ حکومت نے 3 سالوں میں 21 فیصد لیا،حکومت سالانہ 3ہزار ارب قرض ادا کرنے کے لئے دے رہی ہے، موجودہ حکومت

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیے ہوئے قرضوں کو واپس کررہی ہے، اگر بجٹ میں سے قرضوں پر سود کی ادائیگی نکال دے تو حکومت کا پرائمری بیلنس سرپلس میں ہے یعنی بجٹ کے مطابق حکومتی آمدن اخراجات سے زیادہ ہے۔ جمعرات کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ2008 میں بیرونی قرضے 46بلین ڈالر تھے جو2013 تک بڑھ کر 60.09ملین ڈالر ہوئے، پیپلز پارٹی دور میں بیرونی قرضوں میں 32 فیصد اضافی ہوا۔2013 سے 2018 تک ملک کے بیرونی قرضے 95.24بلین ڈالر ہوئے، مسلم لیگ ن دور میں بیرونی قرضوں میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت نے مارچ 2021 تک مجموعی قرضوں کا 21فیصد قرض لیا۔ موجودہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیے ہوئے قرضوں کو
واپس کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر کامیابیاں وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسوں اور فیصلوں کی بدولت حاصل ہوئیں ہیں، گذشتہ روز پاکستان

سٹاک ایکسچینج میں 1.5ارب شئیرز کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، سرمایہ کاروں کا پختہ اعتماد مزید کامیابیوں کی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ کو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) 4 فیصد پر ترقی کرتی ہوئی کیوں ہضم نہیں ہورہی؟ کوویڈ 19 کی وجہ سے بھارت کی مالی سال مکمل ہونے پر گروتھ منفی 8فیصد،برطانیہ کی گروتھ منفی9.9، بنگلہ دیش 1.6فیصد،ترکی 1.8 پر کھڑا ہے ، یہ چیلنجز نہ ہوتے تو ہماری گروتھ مزید بہتر ہوتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…