منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کی واحد لاش جسے پاسپورٹ بنوانا پڑا، لیکن کیوں؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )شاید آپ اس بات پر یقین نہ کرپائیں مگر یہ سچ ہے کہ 1976ء میں فرعون ریمسس دوئم کی ممی کو جب مصر سے فرانس لیجایا گیا تو مصری حکومت نے اس قدیم فرعون کے لئے خاص طور پر پاسپورٹ جاری کیا تا کہ وہ فرانس کا سفر کر سکے۔ریمسس دوئم تقریباً 3000 ہزار سال قبل مصر کا حکمران تھا اوراْس کا شمار طاقتور ترین

فراعین میں کیا جاتا ہے۔ اسے 14سال کی عمر میں ولی عہد نامزد کیا گیا تھا اور تقریباً 20 سال کی عمر میں وہ بادشاہ بن گیا تھا۔ ریمسسنے اپنے دور میں آسمان کو چھوتے اہرام تعمیر کروانے کی بجائے دریائے نیل کے آس پاس کے علاقوں میں کئی چھوٹی عمارتیں تعمیر کروائیں۔ اس نے اپنے مجسمے پہاڑوں کے اندر بہت گہرے کھدوائے تھے اور یہی وجہ ہے کہ مصر کے متعدد تاریخی مقامات پر آج بھی اس کے دیوقامت مجسمے بڑی حد تک محفوظ حالت میں محفوط ہیں۔ریمسس دوئم کی ممی کچھ عرصے کے لئے لاپتہ ہوگئی تھی او رجب یہ دوبارہ ملی تو سائنسدانوں نے دیکھا کہ اس کی حالت کافی خراب ہورہی تھی۔یہ صورتحال دیکھتے ہوئے 1970ئ کی دہائی میں اسے جدید سائنسی تکنیک سے محفوظ بنانے کے لئے فرانسیسی ماہرین کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مصری حکومت کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی انسان چاہے وہ زندہ حالت میں ملک سے باہر جائے یا مردہ حالت میں اس کے لئے باقاعدہ دستاویزات

موجود ہونا ضروری ہیں۔ ریمسس دوئم کے لئے بھی مصری حکومت نے پاسپورٹ جاری کیا، اگرچہ وہ ایک بادشاہ تھا جو تین ہزار سال قبل اسی سرزمین پر بادشاہی کرچکا تھا۔ پاسپورٹ پر اس کے پیشے کے خانے میں ”بادشاہ (آنجہانی)” لکھا گیا۔مصری میڈیا نے اندر کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ریمسس دوئم کو پاسپورٹ صرف مشہوری

کے لئے جاری نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس کا اصل مقصد کچھ اور تھا۔ ایک ممی کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اصل مقصد اسے وہ قانونی شناخت دینا تھا جو پاسپورٹ کی وجہ سے کسی بھی ملک کے شہری کو حاصل ہوتی ہے، یعنی اب کوئی اور ملک اس کی ملکیت کا دعوٰی نہیں کر سکتا تھا۔اس سے پہلے بھی بے شمار قدیم نوادرات مصر سے باہر جاچکے ہیں۔

ان میں سے بڑی تعداد یورپ کے عجائب گھروں میں موجود ہے اور یورپی حکام ان نوادرات پر مصری حکومت کے دعوے کو قبول نہیں کرتے۔ ریمسس دوئم کو پاسپورٹ جاری کرکے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اس کی واپسی میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔پاسپورٹ جاری کرنے کے بعد مصری حکومت کو یہ تسلی ہو گئی کہ یہ ممی انہیں واپس مل جائے گی۔ فرانس میں کچھ عرصہ تک ممی کو محفوظ بنانے کے لئے اس پر کام کیا گیا، اور پھر مصری حکومت کی توقع کے مطابق یہ واپس مصر پہنچا دی گئیـ

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…