جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اثرات سامنے آنے کا سلسلہ جاری، سعودی جیل میں قید پاکستانی 15 سال بعد رہا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی جیل میں قید پاکستانی کو رہا کردیا گیا ، ولی محمداوراس کے خاندان نے رہائی پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا۔تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کی جیل سے دیر بالا کے رہائشی ولی محمد کو 15سال بعدرہا کردیا گیا ، قیدی کی رہائی وزیراعظم

عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعدممکن ہوئی۔اس موقع پر ولی محمداوراس کے خاندان نے رہائی پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے (ن )لیگ حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کی کچھ تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ (ن) لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی۔عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کے نتائج سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے 10 سالہ دورِحکومت میں پنجاب کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے،( ن )لیگ کے 10 سالہ مایوس کن دور کے برعکس ہماری حکومت کے گزشتہ 31 ماہ کے دوران محکمہ انسدادِ بدعنوانی، پنجاب نے بدعنوان عناصرسے 220 ارب روپے واپس نکلوائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے اقتدار کے10 برسوں کے2.6 ارب روپے کے برعکس ہمارے دور میں 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی،(ن )لیگ کے10سالہ دورِحکومت کے430 ملین کے برعکس ہمارے دور میں 2.35 ارب روپے کی کیش ریکوری ہوئی۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے10 برسوں کے صفرکے مقابلے میں بالواسطہ کیش ریکوری کا حجم 26 ارب روپے ہوچکاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہی فرق نیب کی کارکردگی میں

بھی نمایاں ہے،1999سے2017 کے دوران وصول کئے گئے محض 290 ارب کے مقابلے میں ہمارے دورِ حکومت (2018 تا 2020) میں نیب نے بدعنوان عناصرسے484 ارب روپے واپس نکلوائے،جب حکومت مجرموں کاتحفظ نہیں کرتی اوراحتساب کی مشینری کو بِلامداخلت کام کاموقع دیتی ہے تو نتائج ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…