ایکنک نے 260 ارب مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ،306 کلومیٹر موٹروے کی تعمیر کی بھی منظوری

26  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)ایکنک نے 260 ارب مالیت کے ترقیاتی مںصوبوں کی منظوری دے دی ۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا حیدر آباد تا سکھر 306 کلومیٹر موٹروے کی تعمیر کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے پر 191.47 ارب روپے کی لاگت

آئے گی ایکنک نے گومل زیم ڈیم منصوبے کے دوسرے نظر ثانی پی سی ون کی منظوری دے دی گومل زیم ڈیم پر 25 ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ڈیم سے 848 کیوسک پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا گومل زیم سے 17.4 میگا واٹ بجلی پیفا کی جاسکے گی منصوبے سے 1.91 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی ۔سندھ میں کورونا رسپانس اور قدرتی آفات کنٹرول کا 20.82 ارب روپے کا پروگرام بھی منظورکرلیا وفاق اور حکومت سندھ مساوی فنڈنگ کرکے 2023ء تک پروگرام مکمل کریں گی منصوبے کے تحت سندھ میں تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی حالت بہتر کی جائے گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے میں 16.40 ارب روپے سے 30 میگاواٹ کے گھواری ہائیڈرو پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی گلگت میں 12.92 ارب روپے سے 20 میگاواٹ کے ہزل ہائیڈرو پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ،ایکنک اجلاس میں رینی کنال پراجیکٹ کے 100 کلومیٹر کے پہلے مرحلے 20.53 ارب کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی منصوبے سے کشمور، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں4.12 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی ، ایم 8 منصوبے کے آواران تا نال 168 کلومیٹر طویل دوسرے سیکشن کے 32.24 ارب روپے کی منصوبے کی منظوری دے دی گئی اجلاس

میں کے پی میں سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے لیئے 28.15 ارب روپے کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی منصوبے کے تحت 2023ء تک کے پی میں 274 کلومیٹر موجودہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر ہوسکے گی مردان صوابی سڑک دو رویا کرنے کے منصوبے کے 13 ارب کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی ریلوے کے لئے 600 فلیٹ کنٹینر بوگی ویگنز خریدنے کے منصوبہ کی سمری پیبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کو بھجوادی گئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…