بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ڈاکوؤں کی غریب لوگوں پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دکھ ہوا، وزیراعظم کا ڈی جی خان میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی خان میں ڈاکوؤں کیخلاف رینجرز کوآپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ان ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے جو اتنے عرصے سے مقامی لوگوں پر ظلم کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حال ہی میں ڈی جی خان میں ڈاکوؤں نے غریب آدمی پر بڑا ظلم کیا ہے،

آئی جی پولیس انعام اور رینجرز کو فون کروں گا کہ ان ڈاکوؤں کی خلاف سخت ایکشن لیں، وہاں پولیس چوکی بنائیں گے، اب ان ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے جو اتنے عرصے سے مقامی لوگوں پر ظلم کررہے ہیں، فوری طور پر رینجرز کو پولیس کی مدد کرنے کا حکم دوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں ڈاکؤوں کے لادی گینگ کی جانب سے شہری کے ہاتھ، بازو، کان، ناک کاٹنے کا لرزہ خیز واقعی پیش آیا ہے جس میں سرعام زندہ شخص کو کاٹ کر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے (ن)لیگ حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کی کچھ تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ (ن) لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی۔عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کے نتائج سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے 10 سالہ دورِحکومت میں پنجاب کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے،(ن)لیگ کے 10 سالہ مایوس کن دور کے برعکس ہماری حکومت کے گزشتہ 31 ماہ کے دوران محکمہ انسدادِ بدعنوانی، پنجاب نے بدعنوان عناصرسے 220 ارب روپے واپس نکلوائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے اقتدار کے10 برسوں کے2.6 ارب روپے کے برعکس ہمارے دور

میں 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی،(ن)لیگ کے10سالہ دورِحکومت کے430 ملین کے برعکس ہمارے دور میں 2.35 ارب روپے کی کیش ریکوری ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے10 برسوں کے صفرکے مقابلے میں بالواسطہ کیش ریکوری کا حجم 26 ارب روپے ہوچکاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہی فرق نیب

کی کارکردگی میں بھی نمایاں ہے،1999سے2017 کے دوران وصول کئے گئے محض 290 ارب کے مقابلے میں ہمارے دورِ حکومت (2018 تا 2020) میں نیب نے بدعنوان عناصرسے484 ارب روپے واپس نکلوائے،جب حکومت مجرموں کاتحفظ نہیں کرتی اوراحتساب کی مشینری کو بِلامداخلت کام کاموقع دیتی ہے تو نتائج ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…