ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شہبازشریف کو بیرون ملک جانے سے روک کر بادی النظر میں حکومت نے توہین عدالت کی ، سپریم کورٹ ‎‎

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی اپیل کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل

2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی جسے عدالت نے ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ مسئلہ کسی کے بیرون ملک جانے کا نہیں عدالتی طریقہ کار کا ہے، جس رفتار سے عدالت لگی اور حکم پرعملدرآمد کا کہا گیا وہ قابل تشویش ہے، ہائیکورٹ میں جمعتہالوداع کے روز اعتراضات لگے اور دوربھی ہوئے اور لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یکطرفہ فیصلہ دیا۔اس پر عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی اداروں نے اقدام کیا، بادی النظر میں حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ شہبازشریف نے ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے، درخواست واپس ہونے کے بعد وفاق کی اپیل کیسے سنی جاسکتی ہے؟ شہبازشریف کا بیرون ملک جانے کا معاملہ تو ختم ہوگیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہورہائیکورٹ کے حکم کی توہین ہوئی یا نہیں، حیرت ہے ہائیکورٹ نے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کیسے دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے شہبازشریف کو نوٹس جاری کردیا اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…