لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب چینی ویکسین نہیں مانتا، سعودیہ جانے والے پاکستانیوں کا ایکسپو سنٹر میں احتجاج، بیرون ملک جانے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کی چینی ویکسین جو پاکستان میں لگائی جا رہی ہے وہ باہر جانے کے لئے کارآمد نہیں ہے
،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے فائزر، آکسفورڈ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین تجویز کی گئی ہیں جن میں چین کی تیار کردہ ویکسین شامل نہیں ہے۔ اس وجہسے سعودی عرب جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک جانے والے خواہش مند پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے ایکسپو سینٹر میں احتجاج ریکارڈ کرایا اور مطالبہ کیا کہ وہ ویکسین لگائی جائے جو باہر جانے کے لئے کارآمد ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی ویکسین کو سعودی حکام نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشی قتل نہ کیا جائے، پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی وجہ سے ہمیں ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔