لینے دینے والے نواز شریف کا پیچھا کر رہے ہیں تو اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں

22  مئی‬‮  2021

گوجرانوالہ(آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لینے دینے والے نواز شریف کا پیچھا کررہے ہیں تو اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کون سے حملہ آور تھے جو نواز شریف ان کے خاندان کودکھائی دیتے ہیں، نواز شریف علاج کیلئے نہیں اپنے بیٹے

کے کاروبار کو دیکھنے کیلئے گئے ہیں، جب سے ظلِ سبحانی دوئم نے منہ کھولا ہے جعلی راجکماری کے لب پر تالے لگ گئے ہیں، لندن حملہ کی بات بھی مصنوعی ہمدردیاں لینے کی ایک جھلک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ضلع کونسل ہال میں میڈیا نمائندگان کے لیے الگ کاؤنٹر کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کو کورونا ویکسین لگائی ۔صحافیوں کے کاؤنٹر کے افتتاح کے بعد معاون خصوصی اطلاعات کا ضلع کونسل ہال میں شہریوں کے لیے بنائے گئے ویکسینیشن ہال کا بھی دورہ کیا معاون خصوصی اطلاعات نے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرنٹ لائن پر رہنے والے میڈیا پرسنز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں گوجرانوالہ این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کے سربراہان شامل ہوتے ہیں۔این سی او سی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔گوجرانوالہ: پہلے مرحلے میں بزرگوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا گیا۔گوجرانوالہ: وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ہر شہری کو کورونا سے محفوظ کرنے کے لیے ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے وزیر اعلی نے صحافیوں کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو ضرووری قرار دیا۔گوجرانوالہ میں 3

ہزار روزانہ کی بنیاد پر ویکسینیشن ہو رہی ہے اور جون کے آخر تک ویکسینیشن کا عمل پہلے مرحلہ ختم کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت ایک طرف کورونا سے لڑ رہی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کا کورونا جاری ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا جب سے ظل سبحانی دوئم نے زبان کھولی ہے تب سے جعلی راج کمہاری

کی زبان بند ہے شاہی خاندان نے مصنوعی حملے کا ڈرامہ کیا۔جن کا کچھ دینا ہے وہ پیچھا کر رہے ہیں تو اس میں حکومت کا کوئی عمل نہیں۔علاج کے لیے اسپتال ہونا چاہیے نہ کہ دفتروں میں کاروباری امور سرانجام دیں شاہی خاندان عدالتوں، قوم اور کاروباری پارٹنروں کا حساب کتاب دے۔کورونا کو شکست دینی ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، فلسطین کے مسلمانوں سے یکجہتی پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین کا ترجمان بن کر ان کی آواز بلند کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…