پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ڈاکٹر تو میں بھی ہوں، ویکسینیشن سینٹر کے اچانک دورے کے دوران فردوس عاشق اعوان نے شہریوں کو خود ویکسین لگانا شروع کر دی

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ، سیالکوٹ(مانیٹرنگ + این این آئی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گوجرانوالہ میں ویکسینیشن سینٹر پہنچ گئیں، جہاں پر انہوں نے شہریوں کو ویکسین خود لگانا شروع کر دی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہے جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک صحافی کو ویکسین لگائی۔ دوسری جانب معاون خصوصی

وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں، اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما ملک و قوم کی خدمات کررہے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کوشاں ہے، سیالکوٹ میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،سیالکوٹ کی عوام کو معیاری ذرائع مواصلات کی سہولیات کی فراہمی، صحت اور تعلیم کی میعاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل بغیر کسی سیاسی و جماعتی وابستگی کی تفریق سے حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ آفس میں پسرور روڈ پر بزنس کمیونٹی کی پسرور روڈ ایکشن کمیٹی کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق،ہمایوں شیخ, چودھری طلعت مسعود ایڈووکیٹ, سہیل سندھا, احسن بھٹہ, علی شیخ زوہیب رفیق, ڈی ڈی ڈویلپمنٹ عبدالروف، ایکسین ہائی وے، گیپکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل سمیت متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پسرور روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کی جانب سے پسرور روڈ کی تعمیر کیلئے اقدامات پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…