ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معاشی نظام دوستوں کو نفع پہنچانے کے لیے چلایا جا رہا ہے، شرح ترقی درست نہیں،شہباز شریف نے کچا چٹھا کھول دیا

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی نظام دوستوں کو نفع پہنچانے کے لیے چلایا جا رہا ہے، شرح ترقی جو دکھائی جا رہی ہے وہ بھی درست نہیں۔اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ شرح ترقی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)

نے شرح ترقی 5.8 فی صد پر چھوڑی تھی، عمران خان آج محض 3.9 فی صد شرح ترقی کا دعوی کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے لکھا کہ 3.9 فی صد شرح ترقی پر بھی اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے اعتراض اٹھایا تھا کہ یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے سال اصل 1.9 کے عدد کو بھی بڑھا چڑھا کر 3.3 دکھایا تھا۔حکومت پر شرح ترقی کے حوالے سے جھوٹ بولے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کے حساس اعشاریے 13 فی صد اضافہ دکھا رہے ہیں، جب کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں 17 فی صد اضافہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا صرف خوراک کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافہ ہوا ہے جس نے مڈل کلاس کو تباہ کر دیا ہے، عمران خان ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لیے چلا رہے ہیں، اور پی ٹی آئی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر چکی ہے، 2 کروڑ افراد بدترین غربت میں جا چکے ہیں، عمران معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لیے چلا رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت اسکول، ہسپتال اور انفرا اسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے، لیکن ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…