لاہور (این این آئی) نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بھارتی جاسو س کو حراست میں لے لیا ۔ مبینہ جاسوس ندیم جن مند نے دوران تفتیش بھارتی رہائشی ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ مبینہ جاسوس بارڈر کراس کر کے پہلے احمد پور شرقیہ پھر اورگزشتہ شب لاہور پہنچا ۔ پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس ندیم سے 3بھارتی اخبار ،ماچس اور کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔ندیم جن مند زبان سے طوطلا اور مشکوک ہے ۔