جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کیلئے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی،پھر کیا ہوا؟پڑھئے حیران کن تفصیلات

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن، این این آئی) بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لیے کلمہ پڑھا اور جیسے

ہی انہوں نے کلمہ ختم کیا مریض کی جان نکل گئی۔کورونا مریض کے لیے مختص وارڈ میں اہلخانہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اسی وجہ سے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے 56 سالہ مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔ڈاکٹر ریکھا کے مطابق مریضہ کو شدید نمونیہ تھا جبکہ داخلے کے دوران مریضہ کی حالت خراب تھی اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضا خراب ہونا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد مریضہ کے اہلخانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا۔دوسری جانب بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس نے4ہزار 1سو94انسانی جانیں نگل لیںجبکہ اس دوران 2لاکھ 57ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ 4ہزار 1سو94 کی تازہ اموات سے ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ95ہزار525ہوگئی ہے جبکہ 2لاکھ 57ہزار نئے کورونا کیسزسے ملک میں اب تک مہلک وبا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 2کروڑ 62لاکھ،89ہزار2سو 90ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…