اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر لیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پرسماعت کریں گے۔آئندہ سماعت پر طے ہو گا کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔