اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ سال پی آئی اے طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ حادثے نے انہیںزند ہ بچ جانے کے پچھتاوے’ میں مبتلا کردیا ہے اور اب ان میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ملنے کی ہمت تک نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ جوکچھ ان کے ساتھ ہوا، اس نے معجزات پران کا یقین بڑھا دیا ہے۔ظفرمسعود نے کہا کہ اللہ کے احسان، ساتھیوں اور خاندان کی بے لوث مدد کے باعث ان کی بحالی بہت بہتر انداز میں جاری ہے۔