بے حسی چھوڑ کر فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لیئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں،مولانا فضل الرحمان نے اسلامی ممالک کی خاموشی کو انتہائی افسوسناک قرار دیدیا

20  مئی‬‮  2021

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ21مئی کو پوری قوم سراپا احتجاج ہوگی عوام مظاہروں میں بھر پور شرکت کر کے عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑیں اور اسرائیل کی دہشت گردی کی شدید مذمت کریں انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے سر براہان کی

خاموشی انتہائی افسوسناک عمل ہے مسلم حکمران بے حسی چھوڑ کر فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لیئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمن نے علما اور خطبا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار دادیں منظور کرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں مولانا فضل الرحمن نے کار کنوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ جمعہ 21مئی کو سڑکوں ،گلیوں کوچوں میں نکل کر اپنا احتجا ج ریکارڈ کروائیں ۔جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کل جمعہ 21مئی کو پوری قوم ملک گیر احتجاج کرے گی ،جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پشاور میں اسرائیل مردہ باد ریلی سے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری راجہ بازار روالپنڈی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان لاہور پریس کلب، مولانا عبد الواسع کوئٹہ ،مولانا عبد القیوم ہالیجیوی سکھر ،مولانا راشد خالد محمود سومرو اور محمد اسلم غوری کراچی ،مولانا فضل علی حقانی صوابی ،مولانا ڈاکٹرقاری عتیق الرحمن پنڈی ،مولانا صفی اللہ بھکر،مولانا فضل الرحمن درخواستی خان پور میں اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ مولانا نعیم الدین ،مفتی عبد الحفیظ ،محمد افضل خان،مولانا سلیم اللہ قادری ،قاری امجد سعید،قاری عمران رحیمی،مولانا عبد المنان انبالوی ،قاری زکریا ،حاجی عرفان شجاع بٹ لاہور کی مختلف تحصیلوں سے ریلیوں کی قیادت کر تے ہوئے لاہور پریس کلب پہنچیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…