نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطین کی صورت حال پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہریوں خاص کر بچوں کی
ہلاکت تشویشناک ہے۔فلسطینی بچے جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔ فریقین شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری کشیدگی کو روکنا ہوگا۔ دونوں اطراف سے سیزفائرہونا چاہیے۔ اسرائیل اور فلسطین تنازع کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اسرائیلی بمباری سے متعدد اسپتال تباہ ہوگئے ہیں۔ ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔