بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،کیپٹن(ر)صفدر سمیت دیگر کیخلاف عدم ثبوت پر انکوائریاں بند کرنے کی منظوری

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو نے 3ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی جبکہ کیپٹن(ر) صفدر سمیت دیگر کے خلاف عدم ثبوت پر انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی ،اجلاس میںمزید نئی 9 انکوائریزاور3 انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دیدی ہے ،اجلاس میں این ٹی ڈی سی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف تین انکوائریز قانون کے مطابق

مزید کاروائی کے لئے نیپرا کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ شوگر، آٹا، رنگ روڈسیکنڈل، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی نیب،ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س میں 3 ریفرنسز کی منظوری دی گئی،اجلاس میں احسان اللہ محسود سابق سینئر رکن بور ڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا ہ کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر ڈیرہ

اسمٰعیل خان میں 1976کنال سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کوبھاری نقصان پہنچا۔اجلاس میں مقبول احمد لہڑی سابق ضلعی ناظم،ڈاکٹر کلیم اللہ،سابق مئیر میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے2 529مربع فٹ

سرکاری زمین کوڑیوں کے داموں لیز پر دینے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو529ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں میر محمد امین عمرانی سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر آمدن سے

زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ اجلاس میں 9 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میں ڈاکٹر نوید ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ،طارق محمود ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور دیگر،وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے افسران /اہلکاران،پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر،ممتاز خان،سابق چیف کنزرویٹوفاریسٹ اور دیگر،ناصر خان سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر،شہاب خٹک

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور دیگر،محمد نسیم منیجنگ ڈائریکٹر،ناصر،غفور جنرل منیجر،علی الرحمان ذونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگر،غلام حسین جعفر اور دیگر،چئیرمین ٹاؤن شپ ہاؤسنگ اسکیم ضلع خضدار اوردیگر،امیر مقام سابق مشیر برائے وزیر اعظم کے خلاف انکوائریز

کی منظوری شامل ہے۔ اجلاس میں 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں محکمہ صحت کوئٹہ کی انتظامیہ اور دیگر،عبد الرازق درانی سابق ڈائریکٹر جنرل گوادرپورٹ اتھارٹی کے افسران/اہلکاران اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔اجلاس میں،این ایچ اے کے افسران ،اہلکاران،

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان سابق رکن قومی اسمبلی،پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محمد ارسلہ خان اور دیگر،ڈاکٹر مجیب الرحمان سابق آئی جی اور دیگر کے خلاف انکوائریز،امان اللہ خان جدون سابق وزیر پیٹرولیم اور دیگرجبکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر

قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ڈی جی سی اے اے کو بھجوا نے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں این ٹی ڈی سی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف تین انکوائریز قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے

نیپرا کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد

سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب نے اپنے قیام سے اب تک 790 ارب روپے جبکہ موجودہ قیادت کے گزشتہ تین سالوں کے دور میں 487ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب شوگر، آٹا، رنگ روڈسیکنڈل،

منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے۔ نیب نے اربوں روپے کی بد عنوانی کے1269 ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں جو کہ معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ نیب

اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں جبکہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ نیب پر بلاجواز تنقید کرنے والے تمام افراد کو نیب کامشورہ ہے کہ وہ تنقید کرنے سے پہلے نیب کی موجودہ قیادت کے دورمیں شاندار کارکردگی اور نیب آرڈیننس کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔بعض افراد جن کے خلاف نیب نے معزز احتساب

عدالتوں میں ٹھوس شواہدکی بنیاد پر ریفرنسز دائر کئے ہیں ان کو بھی مشورہ ہے کہ نیب کو ہدف تنقید بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں /کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سیکنڈلز کے ملزمان سے عوام کی

لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثعال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ نیب کے بارے میں کسی بھی خبر کو نشر/شائع کرنے سے پہلے نیب کا موقف ضرور لیا جائے جوکہ نیب کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…