بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ شہبازشریف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیاکارروائی ہوئی ؟تفصیلات آگئیں

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سے 26مئی تک جواب طلب جبکہ فاضل عدالت نے استفسار کیا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے

کے بعد عدالت کے عبوری حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے؟ ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڈ اور امجد پرویز ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟ ،ہائیکورٹ کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالت کے عبوری حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے؟ ،آپ ای سی ایل قانون کو چیلنج کریں۔شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت حکومت سے جواب منگوا لے ساری بات کلیئر ہو جائے گی جس پر فاضل عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا آپ ہدایات لے لیں اور عدالت کو بتائیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے یا نہیں۔وفاقی حکومت کے

وکیل نے شہباز شریف کی درخواست کی مخالفت کی ۔جس پر جسٹس علی باقرنجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس طرح کی باتیں نہ کریں۔ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ معاملہ عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کا ہے۔ فاضل عدالت نے سماعت 26مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…