اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )کراچی شہر کی بلند و بالا عمارت یو بی ایل ٹاور کو تیز طوفانی آندھی سے نقصان پہنچا ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ اس حوالے سے کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن کے باعث شہریوں میں
تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے ایلومینم کی چادریں تیز ہوا برداشت نہ کرسکیں اور عمارت سے ٹوٹ کر نیچے جا گریں ۔ دوسری جانب شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا، شہر کے کئی علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔شہر قائد میں تیز چلنے والی تیز آندھی اور میں بارش کے باعث تقریباً 500 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کے بڑے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔