پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں جندران ایکس4- ، جندران ای۔ ایل بلاک صوبہ بلوچستان سے گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔یہاں پر او جی ڈی ڈی سی ایل بطور آپریٹر سو فیصد حصص کی مالک ہے۔

جندران ایکس4- کنویں کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا۔ کنویں کی کھدائی1200 میٹر تک کی گئی۔ تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 7.08 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ( ایم ایم ایس سی ایف ڈی ) گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو1300 پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی ) ہے۔ جندران ایکس4- کنویں کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اس مشترکہ منصوبہ سے ملکی ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…