پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ایک مرتبہ پھر دنیا کیلئے مثال بن گیا کرونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ جن شہریوں نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو فارم کی پہلی خوراک لگوائی ہے انہیں دوسری خوراک بھی سائنو فارم کی ہی لگے گی۔اپنے بیان میں فیصل سلطان نے کہا کہ ہم سائنسی بنیادوں پر ویکسین کو مکس اور میچ کو تجویز نہیں کررہے،

سائنوفارم ویکسین ویکسینیشن مراکز میں موجود ہے، لوگوں سے گزارش ہے ویکسینیشن لازمی کروائیں، یہ غلط بات ہے کہ سائنو فارم ویکسین ختم کر دی گئی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کورونا کیسز میں کمی ایس اوپیز پر عملدرآمد کی وجہ سے آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 38 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، 38 لاکھ سے زائد خوراکوں میں سے 4329 کے منفی اثرات سامنے آئے، ویکسین سے متعلق منفی اثرات معمولی نوعیت کے رپورٹ ہوئے، 90 فیصد شکایات انجکشن کی جگہ درد اور بخار کی تھیں، ویکسین کے باعث 6 سنگین نوعیت کے واقعات سامنے آئے، ہر کیس کی اچھی طرح سے تفتیش کی گئی، سنگین نوعیت کا ہر کیس اتفاقی تھا، ویکسین سے تعلق نہیں تھا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی برطانوی ویکسین آسٹرا زینیکا سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، آسٹرا زینیکا آسٹریلیا، فرانس ،جرمنی ،جنوبی کوریاسمیت کئی ملکوں میں لگائی جارہی ہے، اس ویکسین سے متعلق اطلاع گمراہ کن ہے، آسٹرا زینیکا ویکسین کے فوائد بہت زیادہ اور منفی اثر بہت تھوڑاہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…