باپ نے ایک لاکھ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر بیٹی کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک واقعہ

17  مئی‬‮  2021

منڈی بہاؤالدین ( آن لائن ) صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں باپ نے ایک لاکھ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر بیٹی کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے کوٹلی قاضی میں پیش آیا جہاں باپ نے اپنی اپنی شادی شدہ بیٹی کو ایک لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا، رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر

باپ بیٹی میں تکرار ہوگئی جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ہی بیٹی کی جان لے لی۔بتایا گیا ہے کہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی جن میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں ، پولیس نے تھانہ سول لائنز میں قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ہی کے شہر گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ، یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں صدر کاموکی کے علاقے ماری ٹھاکرے میں پیش آیا جہاں 2 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے بھائی نے گولی مار کر ہلاک کردیا ، محبت کی شادی کرنے پر مشتعل اس شخص نے اپنی بہن کو جان سے مار ڈالا جب کہ اس کا بہنوئی بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کرن نے دو ماہ قبل ہی اپنے کزن شہباز سے پسند کی شادی کی ، جس کا اس کے بھائی کو رنج تھا کیوں کہ وہ اس شادی سے خوش نہیں تھا اور اس کے انکار کے باوجود ملزم کی بہن نے اپنی سند سے شادی کرلی جس پر اس شخص نے اپنی 24 سالہ بہن اور اس کے 26 سالہ شوہر پر فائرنگ کردی جس کے بعد لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی تاہم مشتبہ افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون کے بھائی نے ایک اور ملزم کے ساتھ مل کر یہ قتل کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…