جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

احساس پروگرام دنیا کے 4 بڑے پروگراموں میں شامل

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عالمی بینک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا شمار عالمی سطح کے پہلے 4 بڑے سماجی تحفظ پروگراموں میں کرلیا، اس پر وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح پر کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ پروگراموں پر مبنی رپورٹ جاری کردی، لیونگ پیپر کے نام جاری کردہ رپورٹ 18 شراکت داروں اور معاونین کی مدد سے تیار کی گئی ہے، یہ رپورٹ 650 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ کس

طرح سے مختلف ممالک اور خطے وبائی مرض کے تناظر میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کررہے ہیں، پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان میں سے ایک ہے۔اسی حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی پوری ٹیم کو یہ سنگِ میل بہت مبارک ہو کیوں کہ کہ وہ اس اعزاز اور عالمی پذیرائی کے پوری طرح حقدار تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…