منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ حالات مزید بگاڑنے سے باز رہے، او آئی سی کا انتباہ

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اسرائیلی حملوں اور فلسطین کی صورتحال کا

جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فلسطین کے حق میں اوراسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ القدس الشریف اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن کی سی ہے۔قرارداد میں اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے۔قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے سے باز رہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل تمام تر خلاف ورزیاں فوری بند کرے، فلسطینی مقدس مقامات اور مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی فوری بند کرے۔قرار داد میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینی مقدس مقامات کی تاریخی اورقانونی حیثیت کی خلاف ورزی نہ کرے۔قرار داد کے متن کے مطابق القدس کی ہاشمی خاندان کے ذریعے نگرانی کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں اور اسرائیل کی نوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔او آئی سی کی قرارداد میں کہا گیا کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جبکہ سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…