جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

سیف اللہ ابڑو سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار رئوف صدیقی کی درخواست پربھی فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو اہل قرار دیدیاجبکہ ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی کی درخواست مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو اور ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکنوکریٹ کی

نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی جبکہ ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی کی درخواست مسترد کردی ۔دوسری جانب نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینئر رہنما و سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی نے کہا کہ میں کوئی 20 ویں گریڈ کا افسر نہیں جو پارٹی کے نوٹس کا جوب دوں۔ انکا کہنا تھا کہ میں مجھے شوکاز نوٹس جاری کر کے دھمکایا نہیں جا سکتا ۔ میں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا کہ ہمیں اعتماد میں لیے بغیر سینٹ کے ٹکٹ تقسیم کیے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو چھ ماہ قبل پارٹی کا حصہ بنے پہلے تو پیپلز پارٹی کی فرنٹ لائن پر کھلتے رہے ہیں ۔ سیف اللہ اتنا میٹھا شہد ہے کہ سارے اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینئر رہنما لیاقت جتوئی کو پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کردیا ۔ لیاقت جتوئی کا کہناہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ

کیسے دیا گیاہے۔پی ٹی آئی رہنما سے نوٹس میں متنازع بیان پر وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کے خلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی ، ان کا طرز عمل پارٹی پالیسی اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے ، مغربی سندھ ریجن کی

قائمہ کمیٹی سات روز معاملے پر کارروائی کرے گی ۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں

کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی ایک جگہ بیٹھے بات کر رہے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں ، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں ، لیکن یہ ٹکٹ 35کروڑ روپے میں بکا ہے۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو محض 6 ماہ پہلے پارٹی میں آئے تو ایسے شخص کو کس بنیاد پر ، کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…