منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ن لیگی خاتون رہنما کا بھائی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ /لاہور(این این آئی)سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار سیدہ نوشین زہرا کے چھوٹے بھائی کو پولیس نے

منشیات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سابق ایم این اے مرحوم افتخارالحسن کے بیٹے اور این اے 75 کی نامزد امیدوار سیدہ نوشین زہرہ کے بھائی عطاء الحسن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کے مطابق عطاء الحسن سے 105گرام منشیات برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب لیگی امیدوار سیدہ نوشین زہرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان پولیس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جتنے پرچے کاٹنے ہیں شوق سے کاٹ لیں،مخالفین سے بیلٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…