ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں ایک بار پھر کئی شہر وں کی بجلی بند کر دی گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گذشتہ شب ملک میں ہونے والا بڑا بریک ڈاؤن مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تھا کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر بجلی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گوجرہ ،جھنگ ،شور کوٹ کے کے بعض علاقوں میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، اس کے علاوہ سرگودھا ،

میانوالی، خوشاب ، جوہر آباد کے بعض علاقوں میں بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن نے دوبارہ بجلی کی بندش سے متعلق کہا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابی مکمل دور نہیں ہوئی ابھی کچھ وقت لگے گا۔دوسری جانب شہر قائد میں بھی 15 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے، پاپوش نگر،گلستان جوہر،بلدیہ،کیماڑی، لیاری،کھارادر،گولیمار،جیکب لائن میں گذشتہ رات سے معطل ہونے والی بجلی کی فراہمی تاحال فعال نہیں ہوسکی ہے، اس کے علاوہ گارڈن ،لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی کے مختلف حصے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…